سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سمندری کے زیراہتمام ورکرز کنونشن تحریک کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’مصطفوی معاشرے کا قیام‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ رانا محمد ادریس قادری نے قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود کے قیام پر بھی زور دیا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں ناظم اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے دعوتی طریقہ کار کی نئی حکمت عملی بارے شرکاء کو بریفنگ دی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ”وقت کی اہمیت“ شائع ہو گئی ہے۔ ٹائم فریم اور ”ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں انتہائی معلومات افزاء کتاب مرتب کی گئی ہے۔کتاب کے مطالعہ سے نوجوان اپنی زندگی میں مثبت اور بامقصد تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے سینئر اسکالر ڈاکٹر محمد افضل قادری نے یونی ورسٹی آف لاہور سے ’’آزاد تجارت کا اِسلامی تصور اور مسلم ممالک‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہیں اس اعزاز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، سٹاف ممبران FMRi اور دیگر قائدین کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز کے ساتھ طویل دورانیہ پر مشتمل اہم میٹنگ کی، جس میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے نئی تکمیل شدہ کتب پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی کتب کی جلد اور معیاری طباعت کے بارے میں تفصیلی ہدایات فرمائیں، تاکہ نئی کتب کو جلد از جلد زیورِ طباعت سے آراستہ کرکے عوام الناس اور علمی و ادبی اور مذہبی حلقوں تک پہنچایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر حافظ آباد میں جون 2022ء کو منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کے ساتھ عمل کی جتنی آج ضرورت ہے، اس سے پہلے نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتدال پسندی کے رحجانات کو فروغ دینے کے لیے قوم کو علمی سرمایہ دیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔ ایسے حالات میں نوجوان نسل کی دین سے دوری ایک المیہ بن چکی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ضلعی ورکرز کنونشن جامع مسجد الحرمین میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔
منہاج ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کچ انڈیا کے رہنما سید خورشید علی شاہ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ محمد اشرف عاجی نے مفتی اعظم انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار الشافی سے کیرالا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انڈیا کے دونوں رہنماوں نے شیخ ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الازہری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مفتی اعظم انڈیا اور شیخ ڈاکٹر عبدالحکیم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی کتاب ’’The Real Sketch of Prophet Muhammad‘‘ پیش کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے سے گریز کئے جانے کے حوالے سے احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان عیدالاضحی کی چھٹیوں اور قربانی مہم کے دوران خدمات انجام دیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن پوریکے قلعہ کالر والہ ضلع سیالکوٹ کے کارکن ملک محمد شفیق قادری مرحوم کے گاؤں جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال بھی کیا۔ تقریب میں سید شمس العارفین ڈویژنل صدر PAT، سید اصغر علی گیلانی کے فرزند ارجمند سید مختار علی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
آستانہ عالیہ بڈھنکے شریف مرید کے ضلع شیخوپورہ میں پیر سید شاہ سوار سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’شان اولیاء‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کی گرتی اخلاقی، تہذیبی، علمی اور دینی اقدار کے احیاء کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ معاشرے میں تیزی سے الحاد پرستی اور منفی رحجانات میں منہاج القرآن آج تجدیدی تحریک کا کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن نے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد گلزارکی رہائش گاہ پورٹ لیش میں ماہانہ درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں نائب امیر تحریک آئرلینڈ علامہ افضال چوہدری،نعیم اقبال،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد گلزار،حافظ نعیم چوہدری،جنید خالد،محی الدین،وسیم بٹ جبکہ بچوں میں عیسیٰ نعیم اقبال اور احمد رضا شامل تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نعیم چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنید خالد،ڈاکٹر محمد گلزار اور احمد رضا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.