سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سید محمد ارشد محمود شاہ (High Wycombe UK) کے بڑے بھائی سید امتیاز حسین شاہ بخاری کا کھڑی شریف میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین و کارکنان منہاج القرآن نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں ہالینڈ سے محترمہ عائشہ قادری باجی مہمان خصوصی تھیں۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہتائی مدلل انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے تذکرے کیے اور پیغام میلاد دیتے ہوئے خواتین کو سیرت مصطفیﷺ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے لندن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوورسیز کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو انسانی حقوق کے عالی فورمز پر اٹھانے کے لیے مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو عالمی عدالتِ انصاف، اقوامِ متحدہ، ہیومین رائٹس کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کا جائزہ لیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.