سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ حیدریہ غوثیہ G-9 مرکز اسلام آباد میں منعقدہ محفلِ حسنِ قراءۃ بسلسلہ دستارِ فضیلت حفاظ و علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا فیضان صرف اسے ملے گا جو بابِ مدینۃ العلم سے علم کی خیرات حاصل کرے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے کیا۔ کانفرنس میں نعت خوانی کے فرائض مرکزی نعت کونسل نے ادا کیے۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
عوامی تاجر اتحاد کے سینئررہنماؤں نے میاں محمد اسحاق کی قیادت میں پیٹرن چیف پیاف میاں انجم نثار سے ملاقات کی، اس موقع پر میاں طارق نثار بھی موجود تھے، عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے میاں انجم نثار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.