سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عبدالطیف جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھکر جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں، کی 14 سالہ بیٹی جگر کے عارضہ میں مبتلا اور زیر علاج تھیں کا انتقال ہو گیا۔ کوشش کے باوجود اسیر باپ کو بیٹی کے آخری دیدار کی اجازت نہ ملی اور گزشتہ رات بشریٰ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خر م نواز گنڈاپور نے کہا کہ بظاہر ایک پاکستان میں دوقانون رائج ہیں ایک امیر کےلئے ہے اور ایک غریب کےلئے ہے۔ کوشش کے باوجود بشریٰ کے اسیر باپ کو بیٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی، کسی ذمہ دار نے انسانی ہمدردی کی بنا پر مدد کرنا تو درکنار ٹیلی فون اٹینڈ کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ ایم ایس ایم سسٹرز بھکر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 22 مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھکر (UC ہیتو) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
اسیران انقلاب تحصیل کلورکوٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کی میزبانی ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن بھکر الطاف حسین خان اور تحصیلی صدر پاکستان عوامی تحریک کلورکوٹ نے کی۔ ظہرانے کی تقریب میں شرکت کرنے والے اسیران انقلاب میں احمد دین لودھرا، حکیم زولفقار علی، عبدالواحد لودھرا، ثناءاللہ، محمد جمعہ، محمد اکرام، محمد عرفان، رانا یوسف، عبدالمجید، محمد لطیف اور نوید احمد شریک ہوئے، ان اسیران نے 15 ماہ جیل کاٹی۔ تقریب میں صابر خان صوبائی جنرل سیکرٹری PAT شمالی پنجاب، الطاف خان ضلعی صدر TMQ بھکر، شوکت مصطفوی ضلعی ناظم TMQ بھکر اور جمعہ خان صدرPATنے اسیران کے جذبوں کو سلام محبت اور خراج تحسین پیش کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.