سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن گکھڑ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج لقرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، صدر یوتھ مظہر محمود علوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کلب کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوارڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد مہمان خصوصی تھیں۔ ایگرز کلب گوجرانولہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حورالعین حفیظ، ایگرز کے ممبر بچوں کی ماؤں اور دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کے ایگرز کلب کے قیام کو سراہا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 63، 64 نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ کی طرف سے 200 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
اکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر ’’نظام بدلو‘‘ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے ضلعی قائدین نے کی۔ اس موقع پر ریلی میں شہر بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور فرسودہ نظام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.