سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن وزیرآباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں ’’شیخ الاسلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، دینی و ملی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
نہاج ہسپتال گوجرانوالہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہاسپتال انتطامیہ، ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کا اجلاس گوجرانوالہ میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن گوجرانوالہ اور اس کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور لیکچر دیا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 52، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور تحریک کے دیگر فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی کوریا جبکہ پاکستان میں ماموں کانجن میں ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کی کوآرڈینیشن کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس مؤرخہ 12 ستمبر 2020 کو ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر تحریک گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی نے ضلعی عہدیداران سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز میں ابھی تک تنظیم سازی نہیں ہوئی وہاں جلد از جلد تنظیم سازی کی جائے۔ اجلاس میں آنے والے بلدیاتی الیکشن کے متعلق پاکستان عوامی تحریک کا بھرپور طریقہ سے ساتھ دینے کا عزم کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 63، 64 نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ کی طرف سے 200 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پنڈوری کلاں (علی پور چٹھہ، گوجرانوالہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گکھڑ منڈی (گوجرانوالہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وزیرآباد (گوجرانوالہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرنوالا (پی پی 60، یو سی 38 بوتالہ شرم سنگھ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن علی پور چٹھہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علمی، تجدیدی و عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانولہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 25 اپریل 2019ء کو گوجرانوالہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، مقامی علماء کرام میں علامہ صاحبزادہ مقصود احمد کیانی، علامہ صاحبزادہ عمیر محمود فاروقی، علامہ فرحان احمد ثنائی، گوجرانوالہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر حسب روایت 19 فروری کو شاہجہاں منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں قائد ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، ہر کلاس نے اپنی کلاس روم کو ڈیکوریٹ کیا اور کیک کا بھی انتظام کیا۔ ماہ فروری میں سپیشل مہم کے ساتھ درود پاک (اڑسٹھ لاکھ) پڑھا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام جمعہ 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ محمد فاروق ملک اور امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور گوجرانوالہ کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو بند کیا جائے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.