منہاج گروپ آف سکولز گوجرانوالہ زون کی سالانہ تقریب تقسیم فرید ملت سکالرشپ ایوارڈز
منہاج گروپ آف سکولز گوجرانوالہ زون کی سالانہ تقریب تقسیم ’’فرید ملت سکالرشپ‘‘ ایوارڈز 2022 منہاج ماڈل سکول شاہجہاں کیمپس علی پور چٹھہ میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالرشپ اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ تقریب میں ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور و MD منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان) اور محمد شعیب طاہر (ڈائریکٹر MES) نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اکرام غوری (ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹس)، خادم حسین طاہر (اسسٹںٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ)، چوہدری بدر الزمان چٹھہ (صدر عوامی تحریک ضلع وزیر آباد)، اعجاز احمد سندھو (مرکزی صدر انجمن تاجران علی پور چٹھہ)، الحاج امجد مجید بٹ (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل علی پور چٹھہ)، چودھری محمد اصغر وڑائچ (جنرل سیکرٹری تحریک منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ) نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے طلبا و طالبات میں سکالرشپ تقسیم کیے، اور منہاج سکول شاہجہاں کیمپس کے بچوں کو سکالرشپ سرٹیفکیٹ کے علاوہ ان کی والدہ کو سونے کی بالیاں اور نوزپن دیئے گئے۔
تقریب سے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، محمد شعیب طاہر، چوہدری بدر الزمان چٹھہ اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا اور طلبا و طالبات کی کارکردگی اور سکولز انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ ڈاکٹر ساجد محمود نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو کیش پرائز دیئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ کامیاب اور پروقار تقریب کے انعقاد پر محمد اسلم چٹھہ (پرنسپل منہاج ماڈل سکول شاہجہاں کیمپس) اور پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ