سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو و ڈنڈی کی مقامی ایگزیکٹو کمیٹی اور ایڈنبرا ادبی ڈیرہ سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر برطانیہ کے تنظیمی عہدیداروں نے شیخ الاسلام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے رجحانات اور میلانات کے مطابق اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تعلیم و تربیت کیلئے ایک سنٹر قائم کرنے جارہے ہیں جہاں نوجوانوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ سوشل میڈیا کے میدان میں امن کے سفیربن کر اپنا دینی ملی کردار ادا کرسکیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس سوچ کو بے حد سراہا۔
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و شبِ بیداری کا انعقاد کیا گیا۔ احمد نواز انجم، سربراہ ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و شبِ بیداری نے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی قدر اور شرکائے مجلس کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی مجلس صفائے قلب و باطن کے لیے منعقد کی جاتی ہے، جس کا بنیادی مقصد توبہ، رجوع الی اللہ اور دل کی پاکیزگی کے سفر کا آغاز ہے۔
ممبر سپریم کونسل برائے مذہبی امور مصر فضیلہ الشیخ ڈاکٹر محمد عبدالرحیم البیومی نے وفد کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں خطیب مرکزی جامع مسجد ابوجا، نائجیریا فضیلۃ الاستاذ ڈاکٹر ابراہیم احمد مقری، چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل یوکے پیر سید لختِ حسنین، ڈاکٹر محمد نعیم الازہری، پیر ضیاء النور شاہ، ریحان طارق، احسان الحق صدیقی اور خالد قریشی شامل تھے۔
کوالالمپور: منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیاء کے زیرِاہتمام ’’پیغامِ کربلا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام، بالخصوص حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور پیغامِ کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (MQI) ڈنمارک کے مختلف فورمز اور شعبہ جات کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب اتوار، 21 جون 2026ء کو مرکزی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں منہاج القرآن ڈنمارک کے تمام تنظیمی فورمز کے صدور، مجلسِ عاملہ کے اراکین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
لاہور: ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے اللہ والے فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر کنٹری ہیڈ اللہ والے فاؤنڈیشن رانا حسن افضال نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’پیغامِ امام حسینؑ و اتحادِ اُمت کانفرنس‘‘ اور ماہانہ مجلسِ ختم الصلاۃ علیٰ النبی ﷺ کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام، مشائخِ عظام اور دینی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، اتحادِ اُمت اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
میلان (اٹلی): چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میلان، اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِ انتظام قائم کیے گئے نئے اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو دینِ اسلام کی خدمت، علم و تربیت، دعوتِ دین اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ بنائے۔
آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیرِ اہتمام مفتیِ اعظم منہاج القرآن، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایصالِ ثواب کی اس تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوارا، اٹلی میں منعقدہ ایک تربیتی و تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مؤثر قیادت، مضبوط تنظیم اور کامیاب ٹیم ورک کے بنیادی اصول نہایت منفرد انداز میں بیان کیے۔ انہوں نے انسانی جسم کو ایک مثالی اور مکمل تنظیم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جس طرح جسم کا ہر عضو اپنے مقررہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے جسم کی بقا اور صحت کے لیے کام کرتا ہے
اٹلی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جمعۃ المبارک کے موقع پر نوارا، اٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیتِ رسول ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ قرآن و سنت ہمیں اہلِ بیت کی محبت، احترام اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں۔
فیصل آباد: مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ القرآن والحدیث والفقہ مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دینی، علمی اور فقہی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دارالعلوم نوریہ رضویہ اور منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے فیصل آباد میں کیا گیا۔
اہور: مفتیِ اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن آغوش کمپلیکس لاہور میں قرآن خوانی و تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
آسٹریلیا (میلبورن): منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیرِاہتمام "ذکرِ امام حسینؑ کانفرنس 2026" میلبورن کے میلٹن کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے ذمہ داران و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لاہور: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مفتی غلام اصغر صدیقی کی زیرِصدارت " شہادتِ سیدنا فاروقِ اعظمؓ کانفرنس" جامعۃ الحسین منہاج القرآن رضوان گارڈن لاہور میں منعقد ہوئی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.