ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے

Dr Hassan and Dr Hussain Qadri Reached Australia 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، آسٹریلیا پہنچنے پر مقامی تنظیم کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری الہدایہ کیمپ آسٹریلیا 2024 کے مختلف تربیتی سیشنز سے خطاب اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ ملبورن ائیر پورٹ پر سینئر عہدیداروں محسن رفیق، ڈاکٹر محمد رفیق حبیب، فرخ حسین، سید شاہ رفیع الدین قادری، خواجہ نظام الدین نے استقبال کیا۔

ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن علم و امن کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے، مختلف ممالک میں مسلم یوتھ آباد ہے ان کے ایمان و عقائد کی حفاظت علماء کرام پر واجب ہے، اگر ہم امت کے نوجوانوں کی فکری راہنمائی نہیں کریں گے تو بد عقیدگی اور لادینیت فروغ پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الہدایہ آسٹریلیا 2024 نوجوانوں کی دینی نہج پر تعلیم و تربیت کی ورکشاپ ہے، تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی خطابات کریں گے۔

Dr Hassan and Dr Hussain Qadri Reached Australia 2024

Dr Hassan and Dr Hussain Qadri Reached Australia 2024

Dr Hassan and Dr Hussain Qadri Reached Australia 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top