سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مدینہ ٹاون چکوال کے زیراہتمام 3 اپریل 2021ء کو بعد نمازِ مغرب جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم میں ماہانہ حلقہ درود و سلام منعقد ہوا۔ حلقہ درود کی محفل کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل محمد رضا طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب زکوۃ و صدقات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ ادا کرنے کے فضائل پر گفتگو کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا اور شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کرونا متاثرین کے لیے عید راشن پیکجز تیار کر لیے جو 600 گھروں تک پہنچائے جائیں گے، اس سے پہلے 900 گھروں تک راشن پہنچایا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، رہنماء غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس سے واپسی پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے چکوال میں معروف روحانی، سیاسی و سماجی شخصیت سید مقصود ہمدانی سے ملاقات کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.