سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن پوریکے قلعہ کالر والہ ضلع سیالکوٹ کے کارکن ملک محمد شفیق قادری مرحوم کے گاؤں جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام عالم اسلام کی تجدیدی تحریک، تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والی بہنوں کو اسناد دی گئیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 40، پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے پہلے فیز میں 190 جبکہ دوسرے فیز میں 200 مستحق گھرانوں میں باعزت طریقے سے راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ مزید امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں میاں محمد رضا، حاجی احمد سرفراز چوہدری، شہزاد اکبر، میاں محمد آصف، علامہ ثناءاللہ ربانی، حافظ اختشام محمود، حاجی محمد اسلم بسراء اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.