سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں مائدہ ریسٹورنٹ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر قادری اور حاجی امین القادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تجدیدی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی وفد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ ام کلثوم قمر نے ایگرز کلب کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں منہاج القرآن کے مختلف امتیازات اسے باقی تنظیمات سے جدا اور منفرد بناتے ہیں اسی طرح ایگرز ڈیپارٹمنٹ کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان، جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کوسلامی اور دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیا گیا۔
اکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کی۔ اس موقع پر ریلی میں فیصل آباد سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور فرسودہ نظام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.