سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈیجیٹل اخلاقیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
میانوالی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میانوالی کے زیرِاہتمام پانچ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمّد رفیق نجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد منہاج القران کے مرکزی قائدین، اندروں و بیرون ملک سے تشریف لائے کارکنان، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور سٹاف ممبران سے ملاقات کررہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسٹاف ممبران، جن میں آفس سیکرٹریز، آفس اسسٹنٹس اور کلرکس شامل تھے، کے لیے ایک اہم اور معلوماتی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن سے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کرنل (ر) خالد جاوید نے مؤثر دفتری امور، تنظیمی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ترقی کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔
لاہور: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و تربیتی نشست سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی گرین پروفیشنلز فورم کے گلوبل ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے گفتگو
ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِ اہتمام بانی اراکین کے اعزاز میں سالانہ پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بانی ارکان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ذمہ داران و وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، کو اٹلی کے معروف ادارے The Chair of Peace – Assisi کی جانب سے بین الاقوامی اعزاز Sign of Peace دیا گیا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان: تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا جنوبی کا اہم تنظیمی اجلاس ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا، جس میں نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان چوہدری عرفان یوسف اور ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا علامہ عبدالحئی علوی نے خصوصی شرکت کی۔
کوئٹہ: تحریکِ منہاج القرآن کی جانب سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان کو 550 قیمتی کتب کے تحائف کے سلسلے میں شعبہ علومِ اسلامیہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن بلوچستان حافظ محمد وقار نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
کوپن ہیگن (ڈنمارک): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام بلوم میریج ہال ویلبی دارالحکومت کوپن ہیگن ڈنمارک میں پاکستان میں آرفن بچوں کی کفالت کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دور و نزدیک سے خواتین و حضرات نے شرکت کی نیز برطانیہ سے معروف قوال قیصر محمود و ہمنوا نے انگلینڈ سے خصوصی شرکت کی اور صوفیانہ کلام پیش کیے۔
فریدِ ملت اسکالرشپ امتحانات 2025–26 کے نتائج جاری، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے طلبہ کی شاندار کامیابیاں اور نمایاں کارکردگی چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا نتائج کا اعلان، ہونہار طلبہ و طالبات کو مبارکباد منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیرِ اہتمام 17ویں فریدِ ملت اسکالرشپ نتائج، علمی و تعلیمی میدان میں طلبہ کی نمایاں پیش رفت
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب کا انعقاد۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا اسلامی اخوت، فلاحی خدمات اور معاشرتی ہم آہنگی پر زور۔ اجتماعی شادیوں کو آسان نکاح اور خدمتِ انسانیت کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب کا انعقاد۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا سماجی یکجہتی، اسلامی اخوت اور خدمتِ خلق پر زور۔ قائدین، سماجی شخصیات اور مختلف طبقات کی بھرپور شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی کے صاحبزادے اور پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانیؒ کے بھانجے پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.