صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف آمد، پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ کے انتقال پر تعزیت

گولڑہ شریف: صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی کے صاحبزادے اور پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانیؒ کے بھانجے پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سجادہ نشینان دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق شاہ صاحب گیلانی، پیر سید قطب الحق شاہ صاحب گیلانی، پیر سید علی جنید الحق گیلانی صاحب، پیر سید شمس الدین شمس گیلانی صاحب اور پیر سید مہر فواد الدین گیلانی صاحب موجود تھے۔
تعزیتی ملاقات کے دوران نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود قادری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، عبدالرحمن ملک، احسن ارشاد، راؤ محمد جاوید، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل، اجمل قادری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے، جن کی دینی و روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

























تبصرہ