سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے لاہور میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے راجہ فیض رسول سمیت دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ میں نقابت کے فرائض حافظ نورالعین اور حافظ محمد اویس نے سرانجام دیے جبکہ تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری محمد اکرام ربانی نے حاصل کی
لاہور میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ان کی تحریکی، ملی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں اخلاص، دیانت اور خدمتِ دین کا روشن نمونہ قرار دیا۔
لاہور میں جامع شیخ الاسلام میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی، آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور قیادت نے ان کی دینی و تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی نماز جنازہ DHA لاہورمیں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ممتاز اسکالر حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر، قاہرہ (مصر) کی فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’منهج الفتوى الجماعية وآلياته: دراسة فقهية تطبيقية في دولة باكستان‘‘ (The methodology and mechanisms of collective fatwas: An applied jurisprudential study in the State of Pakistan) کی کامیاب تکمیل اور دفاع کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری نہایت اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔
ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ سینئر تحریکی ساتھی شیخ محمد احمد قاسم (سٹی میرج ہال، نوری ہال جوہر ٹاؤن) کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور نے مرحوم کے اہلِ خانہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان تحریک منہاج القرآن کے عظیم راہنما اور سرمایہ تھے۔ اُن کی تحریک منہاج القرآن کے لئے تاریخی اور ناقابل فراموش خدمات ہیں، وہ ایک مخلص، دیانتدار، فرض شناس، ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔
ایوانِ اقبال لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تصوف کو عشقِ الٰہی، اصلاحِ باطن، خدمتِ انسانیت اور اخلاقِ حسنہ پر مبنی مکمل نظامِ حیات قرار دیا، جبکہ خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ کی روحانی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لزبن (پرتگال): شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی ایگزیکٹو کونسل کو ان کی نمایاں اور مثالی تنظیمی کارکردگی کے اعتراف میں منہاج یورپین کونسل کی طرف سے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔
لزبن میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرتِ طیبہ کو عالمی امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی فلاح کا مکمل ضابطۂ حیات قرار دیا، جبکہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کی بھرپور شرکت نے باہمی احترام اور مکالمے کے فروغ کو اجاگر کیا۔
لاہور: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ایوانِ اقبال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس برائے یادِ خواجہ غلام قطب الدین فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر شرکت کی اور جید علماء و مشائخ سے ملاقات کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اولیائے کرام کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اہلِ اللہ کی زندگیاں تضاد سے پاک ہوتی ہیں اور ان کا ہر عمل انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء ہمیشہ امن، محبت اور فلاحِ انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لزبن، پرتگال میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں روحانی تربیت، قرآن فہمی اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تعلیم کی اہمیت پر جامع خطاب کیا، جس میں اوورسیز پاکستانی و مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کے ذمہ داران اور رفقاء کے ساتھ ایک اہم تربیتی نشست سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے روحانی تربیت، تزکیۂ نفس اور دین کے ساتھ حقیقی وابستگی کے موضوعات پر نہایت بصیرت افروز اور فکرانگیز گفتگو فرمائی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.