سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پہلے اجتماعِ جمعہ کے موقع پر ایمان افروز اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسجد کے اندرونی و بیرونی حصے نمازیوں سے بھر گئے اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
دیپالپور: تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِاہتمام پاک مدینہ میرج ہال میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اہلِ دیپالپور، علمائے کرام، خواتین، طلبہ و طالبات اور کارکنان تحریک منہاج القرآن کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام سالانہ شہرِ اعتکاف میں نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سربراہ الاٹمنٹ کمیٹی رانا وحید شہزاد کی قیادت میں مشاورت کے بعد ممبران کو اُن کے متعلقہ علاقوں کے معتکفین کی نشستیں الاٹ کر دی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ربّ العزّت کا بے پایاں شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر ماہِ صیام کی رحمتوں اور سعادتوں سے فیض یاب ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ یہ ماہِ مبارک رحمتِ الٰہی کے نزول، بخشش و مغفرت کی برسات اور نارِ جہنم سے نجات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ میں عالمِ اسلام کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاہور: استقبالِ ماہِ صیام اور شیخ الاسلام ڈے کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کو دلکش برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے
تحریکِ منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کا آغاز
لاہور: استقبالِ ماہِ صیام اور شیخ الاسلام ڈے کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں محفلِ حُسنِ قرأت کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 'محفلِ حسنِ قرأت بسلسلہ شیخ الاسلام ڈے و استقبالِ ماہِ صیام' کے عنوان سے ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 'محفلِ حسنِ قرأت بسلسلہ ''شیخ الاسلام ڈے و استقبالِ ماہِ صیام'' کے عنوان سے ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی وفات پر اظہار تعزیت، انتہائی رنج و الم اور دکھ کی گھڑی ہے کہ آج دنیائے تصوف کا ایک روشن چراغ، سلسلہ چشتیہ کے عظیم مبلغ حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی ہمیں داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ Founder’s Day کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض شخصیات اپنی ذات میں ایک ادارہ، ایک عہد اور ایک فکر کی نمائندگی کرتی ہیں
چھنگ: شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب 15 فروری بروز اتوار بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ جمالیہ نقشبندیہ مجددیہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی۔
لاہور: ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت آمد پر جامع شیخ الاسلام میں پہلی نمازِ تراویح انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور مسجد کا ماحول نورانیت اور خشوع و خضوع سے معمور رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائشیا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر "شیخ الاسلام ڈے" کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عبدالرسول بھٹی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائشیا نے گوالا ریسٹورنٹ میں منعقدہ "شیخ الاسلام ڈے" کی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75 ویں سالگرہ دراصل فروغِ علم اور خدمتِ انسانیت کے ایک ہمہ گیر مشن کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.