نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام وحدتِ ملت افطار ڈنر

مورخہ: 15 مارچ 2026ء

Wahdat e Milat Iftar Dinner by Nizam ul Madris Pakistain 2026

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام وحدتِ ملت افطار ڈنر، مدارس دینیہ بورڈز کے سینئر منتظمین اور مختلف مکتب فکر کے جید علماء کی شرکت، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے امن، تعلیم اور بین الثقافتی مکالمہ کا بین الاقوامی اعزاز ملنے پر مبارکباد

نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں ’’وحدتِ ملت افطار ڈنر‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ مدارس کونسل پاکستان اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف دینی وفاقوں و بورڈز کے سینئر منتظمین اور مختلف مکتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے ملی وحدت، دینی تعلیم کے فروغ، مدارس کے درمیان تعاون اور معاشرے میں امن و اعتدال کے فروغ پر زور دیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ کا بین الاقوامی اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ یہ نا صرف منہاج القرآن کی بین الاقوامی امن کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان کا اعزاز ہے۔

تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل و سرپرست نظام المدارس پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم وفاقی وزارتِ تعلیم حکومتِ پاکستان میجر جنرل (ر) غلام محمد قمر، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی علامہ طاہر محمود اشرفی، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ترجمان متحدہ مدارس کونسل و ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام دینی وفاقوں کے سربراہان اور قومی امن کمیٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کا مرکز وحدت امت اور اتحاد بین المسلمین کا مرکز ہے۔ منہاج القرآن اسلام کا امن، محبت اور رواداری کا پیغام دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات بنی نوع انسانیت کے لیے ہیں، مستند علم سب کا مشترکہ اثاثہ ہے۔

صدر نظام المدارس پاکستان و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یونیسکو چیئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو چیئر ایسے اداروں یا رہنماؤں کو دی جاتی ہے جو علم، امن، رواداری اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس اعزاز کا مقصد تعلیمی اداروں میں تحقیق اور علمی مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کو یہ اعزاز ملنا نہ صرف منہاج یونیورسٹی بلکہ پاکستان بھر کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ اس اعزاز کے ملنے کے بعد بین المذاہب رواداری کی کوششوں میں پہلے سے زیادہ تیزی آئے گی، انسانیت کی بقا امن، مکالمہ اور رواداری کے فروغ میں ہے۔ اس موقع پر مدارس دینیہ کے قائدین، ڈاکٹر احمد خاور شہزاد اور نظام المدارس پاکستان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کوشیلڈز پیش کی گئی، اور انہیں علم و امن اور تحقیق کے میدان میں مثالی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

میجر جنرل (ر) غلام محمد قمر نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان اس وقت دینی تعلیم کے فروغ اور متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم پر ایک فعال اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وفاقوں کے قائدین کا ایک میز پر بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا مدارس کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج القرآن کے دروازے ہر مکتب فکر اور مذہب کے لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن دنیا بھر میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

دریں اثناء چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی اور علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اس کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ادارہ منہاج القرآن امن، برداشت، اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کا ایک نمایاں مرکز بن چکا ہے۔ جسے امن پسند قوتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی فروغ علم و امن کے لئے خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دینی و علمی حلقے تعلیم اور مکالمے کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ دینی وفاقوں کا معتدل اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب معاشرے میں امن، اعتدال اور فکری توازن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کا نصاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرتب کیا گیا ہے جو اعتدال اور مثبت فکر کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی نشستیں دینی وفاقوں، علما کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

افطار ڈنر میں مفتی محمد زبیر فہیم صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان، مفتی محمد کریم خان چیئرمین وفاق المدارس رضویہ پاکستان، آغا توقیر عباس ناظم اعلیٰ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ عروۃ الوثقیٰ لاہور، مفتی عبداللطیف صدر بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن ، مفتی غلام اصغر صدیقی صدر نظام المدارس پاکستان، علامہ اشفاق احمد چشتی ناظم منہاج علماء کونسل و ناظم رجسٹریشن نظام المدارس پاکستان، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی ناظم مجمع العلوم الاسلامیہ پنجاب و جامعہ الرشید لاہور کیمپس، علامہ لعل حسین توحیدی وفاق المدارس الشیعہ و جامعہ المنتظر لاہور، مفتی انتخاب احمد نوری رکن اسلامی نظریاتی کونسل و جامعہ نعیمیہ لاہور، علامہ بدر الزماں قادری ناظم اعلیٰ جامعہ غوث العلوم سمن آباد لاہور، فیصل شہزاد اعوان ڈائریکٹر پنجاب ڈی جی آر ای، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی پرنسپل کالج آف شریعہ منہاج القرآن اور علامہ محمد ندیم شمس بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن سمیت دیگر علما و معزز مہمانانِ گرامی شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دینی مدارس، علمی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ امن، اعتدال اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top