سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈیجیٹل اخلاقیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے؛ اس کی قدر اور حفاظت ایک قومی ذمہ داری ہے۔ آزادی کی قدر کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم مملکتِ خداداد پاکستان کو انتہاپسندی اور تنگ نظری سے پاک کرنے، اور اسے علم و امن، عدل و انصاف اور انسانی وقار کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس تاریخی موقع پر پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاہور: جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا خالد اقبال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور اور آغوش کمپلیکس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ادارے کے انتظامی نظام، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبہ جات اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
لودھراں: تحریکِ منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن کے زیرِاہتمام ضلع لودھراں میں گرینڈ ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمِ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن حافظ محمّد وقار قادری، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان علّامہ پیر اشفاق علی چشتی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان رانا وحید شہزاد اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان شیخ فرحان عزیز نے خصوصی شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء و مشائخ، مرکزی قائدین، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گوجرخان: تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیرِاہتمام اسلامک سنٹر گوجرخان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور منہاج اسلامک سنٹر گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے جنرل سیکرٹری محترم خالد اقبال کے والد محترم کے ایصالِ ثواب کے لیے جامعہ المنہاج، ٹاؤن شپ لاہور میں قل خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔
لاہور: ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرِ صدارت تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں، دعوتی سرگرمیوں، انتظامی امور، عوامی رابطہ مہم اور مختلف شعبہ جات کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے جنرل سیکرٹری خالد اقبال کے والدِ گرامی محترم محمّد اقبال کی نمازِ جنازہ جامع المنہاج، ٹاؤن شپ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمّد ادریس قادری نے کروائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے نام خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیا۔
لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر قائدین کے وفد نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں 43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔
نواب شاہ: تحریکِ منہاج القرآن سندھ کے زیرِ اہتمام درگاہ پیر ذاکری سکرنڈ کی لائبریری کے لیے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منتخب کتب پیش کرنے کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود قادری اور نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
نظامتِ تربیت کے زیرِاہتمام"آسان ترجمۂ قرآن" کورس کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اس کورس میں قرآن مجید میں استعمال ہونے والے وہ تمام الفاظ جمع کر دیے گئے جو ہماری روز مرہ کی گفتگو میں شامل ہیں۔
لاہور: شیخ التفسیر والفقہ مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ختمِ چہلم شریف کی تقریب جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔
لاہور: تحریک منہاج القرآن یوکے کے بانی رہنما، مرحوم حاجی عبدالخالق سیٹھی کے صاحبزادگان، اہلِ خانہ اور نئی نسل کے افراد نے مرکز منہاج القرآن، لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔
تحریکِ منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا دو سیشنز پر مشتمل اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور نے جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں 43ویں عالَمی میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد، انتظامات، دعوتی سرگرمیوں، تنظیمی تیاریوں اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.