سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے سالانہ کانووکیشن 2026 میں 350 طلبہ و طالبات کو الشہادۃ العالمیہ کی تکمیل پر ڈگریاں جاری کی گئیں، جبکہ 50 سے زائد طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفلِ نعت اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے نائب صدر ڈاکٹر وائل محمود السید بخیت، اور اسلامک ریسرچ اکیڈمی الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور محمد عبد الدايم الجندي نے خصوصی شرکت کی۔
43ویں عالمی میلاد کانفرنس: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اسلامک ریسرچ اکیڈمی، جامعۃ الازہر الشریف فضیلۃ الشیخ الأستاذ الدكتور محمد عبدالدائم الجندی نے کہا کہ ہم جامعۃ الازہر الشریف، مصر سے اس بابرکت محفلِ میلاد میں شرکت کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ضیافت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔
کونسل آف سینئر اسکالرز، الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے صدر الأستاذ الدكتور عباس عبد اللاه شومان نے 43ویں سالانہ عالمی میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی عزت کا ایک قلعہ ہے، جبکہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی عظیم محافل اس امر کی علامت ہیں کہ اسلام اور اس کے پیروکار خیر میں ہیں۔
یخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اخلاقِ حسنہ اور سیرتِ نبوی ﷺ کے جمالیاتی پہلو نرم مزاجی، ملنساری، سہل طبعی اور لوگوں سے قربت و انسیّت کو مومن کے لیے نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی شخصیت ایسی ہونی چاہیے کہ لوگ اس سے ملنے جلنے میں آسانی محسوس کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی ولادتِ باسعادت اور سیرتِ طیبہ ایک دوسرے سے جدا موضوعات نہیں بلکہ ایک ہی حقیقت کے دو پہلو ہیں۔
لاہور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس آج مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز نمازِ عشاء کے بعد ہو گا، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ملک بھر سے لاکھوں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گیں۔ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کے خوبصورت مناظر، کانفرنس میں عالمِ عرب کی عظیم شخصیات سمیت دنیا بھر سے علماء و مشائخِ عِظّام، قراء و نعت خوان حضرات شریک ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کا فضائی مناظر، کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس میں عالمِ عرب کی عظیم شخصیات سمیت دنیا بھر سے علماء و مشائخِ عِظّام، قراء و نعت خوان حضرات شریک ہوں گے۔
سالانہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس، مینار پاکستان, لاہور سے براہ راست
جامعۃ الازہر الشریف مصر کے ممتاز شیوخ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ معزز مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا
نہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے سے ہو چکا۔ دنیا بھر سے لاکھوں عشاقانِ رسول ﷺ منہاج ٹی وی کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس ﷺ مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں جاری، فضیلۃ الشیخ القاری المقری احمد شفیق الصیاد المحترم (مصر) تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں آمد پر عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے کھڑے ہو کر پرتپاک استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.