منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

لاہور: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز قاسم منصور اعوان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کے انعقاد، بہتر انتظام و انصرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی ﷺ انگریزی ماہ کی پہلی جمعرات کو منعقد کی جائے گی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجتماعی قربانی کے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ داران، انتظامیہ اور رضاکاران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمتِ خلق کے منصوبے معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور اخوت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، تنظیمی رابطوں کے استحکام اور فلاحی و دعوتی سرگرمیوں کے مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور فلاحِ انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔































تبصرہ