تحریکِ منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرِاہتمام ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کی تیسری نشست کا انعقاد

مورخہ: 08 جون 2026ء

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

فیصل آباد: حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ، منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کی کلاسز میں تیسرے روز علمُ التجوید کے اہم موضوعات پر درس دیتے ہوئے میم ساکن کے قواعد، ادغام کی اقسام اور مخارجِ حروف کی وضاحت کی۔ انہوں نے عربی گرائمر کے مضمون میں ضمائرِ متصلہ و منفصلہ کے استعمال اور قواعد بھی پڑھائے۔

اس موقع پر علّامہ سرفراز احمد قادری ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ نے ترجمۃ القرآن کے سبق میں شرکاء کی رہنمائی کرتے ہوئے قرآنِ مجید کے فہم و تدبر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں کمیونیکیشن اسکلز کے سیشن میں مؤثر ابلاغ اور بہتر طرزِ گفتگو کے بنیادی اصول بیان کیے گئے۔

پریس کلب میں جاری ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز میں طلبہ و طالبات، علاقہ کی معزز سماجی و علمی شخسیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

Diploma in quran studies faisalabad Day3 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top