صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کے بعد کارکنان سے ملاقات

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مرکزی قائدین، مرکز کے اسٹاف، گوشہ نشینیان اور فیلڈ سے آئے کارکنان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے خیریت دریافت کی، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیمی استحکام اور مشن کی کامیابی کے لیے باہمی ربط اور اخلاص نہایت اہم ہیں۔




































تبصرہ