شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد
معاشرے میں خیر، محبت اور تعاون کو فروغ دینا عید کا اصل پیغام ہے، بانی تحریک منہاج القرآن
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیانِ پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رکھے گئے روزے اور کی گئی عبادات کو قبول و منظور فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل ایمان کے لئے انعام، خوشی اور شکر گزاری کا دن ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے دوران رکھے گئے روزوں، ادا کی گئی عبادات، تلاوت قرآن، صدقات و خیرات اور دیگر نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مکمل تربیتی نظام ہے جو انسان کو صبر، تقویٰ، اخلاص اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں حاصل ہونے والی روحانی کیفیت کو عید کے بعد بھی برقرار رکھنا اصل کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مزید کہا کہ غریب و مستحق بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں، معاشرے میں خیر، محبت اور تعاون کو فروغ دینا عید کااصل پیغام ہے، اہل خیر کو چاہیے کہ وہ خاموشی اور اخلاص کے ساتھ مستحقین کی مدد کریں، اسلام ایک فلاحی معاشرے کی تعلیم دیتا ہے جہاں ہر فرد دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتا ہے اور اجتماعی بھلائی کے لئے کردار اداکرتا ہے۔



















تبصرہ