منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب

شادیاں کی اجتماعی تقریبstyle=

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 5 دسمبر 2021ء کو 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔

چوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔

تقریب سے میاں کاشف محمود، حاجی امین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسولﷺ ہے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں منہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرقیادت دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان، جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کوسلامی اور دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیا گیا۔

اس سے پہلے باراتوں کی آمد کا سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر ڈھول اور فوجی بینڈ سے ان کا استقبال کیاگیا۔ جبکہ حاجی محمد امین القادری، سید شفاعت رسول شاہ، میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، حاجی محمد اشرف قادری، رانا رب نواز انجم، علامہ عزیز الحسن اعوان، حاجی سلیم قادری، رانا طاہر سلیم، میاں آصف عزیز، قاری امجد ظفر، اسد رشید قادری، شیخ اعجاز احمد، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، ملک سرفراز قادری، عمر فاروق علوی اور طلحہ طارق کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض عمی رحنیف حجازی نے سرانجام دئیے۔

تقریب میں نکاح کے فرائض قاری محمد امجد ظفر، قاری سرفراز سیالوی نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں 1000 مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیا گیا ہے۔ اس پر وقار تقریب کا اختتام قرآن پاک کے سائے میں 12 دلہنوں کی رخصتی پر ہوا۔ اس موقع پر خوشی کی اس تقریب میں لوگوں کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔ یتیم اوربے سہارا دلہنوں اوران کے لواحقین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعائیں دیں۔

رپورٹ: غلام محمد قادری (ضلعی سیکرٹری اطلاعات ) فیصل آباد

شادیاں کی اجتماعی تقریبstyle=

شادیاں کی اجتماعی تقریبstyle=

شادیاں کی اجتماعی تقریبstyle=

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top