لاہور: نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کی لاہور ضلع نمبر 2,3 اور 5 کے اجلاسوں میں شرکت
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے ضلع نمبر2،3 اور 5 لاہور کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
نائب ناظم اعلیٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے، پیغامِ امامِ حسین کانفرنسز، حلقاتِ درود، مراکزِ علم اور دیگر منصوبہ جات اور تحریک کے کام کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تبصرہ