پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا غلام علی خان کے بھائی حاجی غلام مرتضیٰ شاذلی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مورخہ: 19 جون 2026ء

اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود،نور اللہ صدیقی ،قاضی شفیق و دیگر رہنمائوں کا اظہار تعزیت

لاہور (19جون 2026) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان کے بڑے بھائی حاجی غلام مرتضیٰ شاذلی قادری (مرحوم) کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے۔ غلام علی خان سمیت جملہ لواحقین کو صبر جمیل دے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، قاضی شفیق الرحمن،توقیر اعوان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، سردار عمر دراز، عارف چوہدری، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں و دیگر رہنمائوں نے بھی غلام علی خان کے بڑے بھائی مرحوم کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top