منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ”پیغام امام حسینؑ کانفرنس“ 16 جولائی کو ہو گی

مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے

Annual Imam Hussain and ithad e Ummat Conference at Jamia Shaykh ul Islam 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 16 جولائی 2024ء کو 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء جامع شیخ الاسلام Mبلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی۔

پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top