سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ عین الحق بغدادی، نور اللہ صدیقی، محمد اورنگزیب خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا فریدِ ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا نے انہیں انسٹی ٹیوٹ کا تفصیلی وزٹ کروایا، شیخ حماد مصطفیٰ قادری نے اسکالرز اور سٹاف ممبران سے ملاقات بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم اورانسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے پڑھے لکھے افراد اخلاقی سائنس پر توجہ دیں۔ نوجوانوں کے اخلاق سنوارنا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انسانیت کی فلاح و بہبود پر کی گئی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، انسانیت کی سب سے زیادہ خدمت انہیں بامقصد علم دینا اور علم کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ مراکز علم اور علم کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین اور قادری شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے عید کی نماز جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی اور نمازیوں اور اہل محلہ سے عید ملے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نے بھی نماز عید جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان سمیت پوری اُمت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر اخوت، اعتدال و رواداری کا درس دیتی ہے،عید کی خوشیوں میں غریب رشتہ داروں، ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں،
شہراعتکاف 2024: ہزاروں معتکفین رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ گھروں کو روانہ
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی 9ویں شب، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہزاروں معتکفین و معتکفات سے "دین اور ادب" کے موضوع پر ایمان افروز گفتگو
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہرِ اعتکاف کی آٹھویں نشست سے ’’انسانی نفسیات اور قرآنی شخصیتِ محمدیﷺ‘‘ کے موضوع پر خطاب، نہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں کفر اور اِنتشار پھیلا کر نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ تصور پختہ کیا جا رہا ہے کہ کوئی خدا ہے ہی نہیں۔ جو لوگ خدا کی ذات اور اس کے وجود کے منکر ہیں، وہ حضور نبی اکرم ﷺ کو بھی رسول اور نبی نہیں مانتے۔
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے شہرِ اِعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام ’’نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تربیتی سیشن میں خصوصی شرکت اور گفتگو کی،
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بین الاقوامی سطح پر تعلیمی و فلاحی، قیامِ اَمن، معاشرتی اِستحکام اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے عظیم خدمات کے اعتراف میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت نائب ناظمین اعلیٰ اور فورمز کے سربراہان Global Achievement Award دے رہے ہیں۔
عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ر نذیر احمد غازی نے کہا کہ نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے جا رہے تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ کریڈت جاتا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت کی اور ان سے بد اخلاقی کو دور کر کے انہیں حسنِ اِخلاق کا سبق دیا۔ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہر القادری کی کاوشوں سے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہرِ اعتکاف کے 7ویں روز خصوصی تربیتی نشست سے خطاب، انہوں نے کہا کہ اپنے نفس کی اصلاح اور تزکیہ و تصفیہ کرنے والے لوگ ہی کامیاب و کامران ہوں گے۔ جو لوگ دنیا سے بے زار، بے رغبت اور نرم دل ہوں وہی لوگ قلبِ مصطفیٰ ﷺ کی پیروی میں چلنے والے ہیں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کے عالمی روحانی اجتماع کے موقع پر ساتویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ تراویح میں ہزاروں معتکفین، شہرِ اعتکاف کے وزٹرز اور انتظامیہ کے افراد شریک تھے۔
شہرِ اعتکاف 2024 کی آٹھویں نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.