سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ملاقات، وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی چچی جان (خوش دامن) اور چیئرمین سپریم کونسل کی نانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے وفد کی ملاقات، وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی چچی جان (خوش دامن) اور چیئرمین سپریم کونسل کی نانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ پیر حبیب اللہ شاہ کی ملاقات۔ اس موقع پر دربارِ عالیہ سے دیگر احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 7 دسمبر2024 (ہفتہ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں،کارکنان سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان وطن عزیز کا محفوظ مستقبل ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان باعمل معلم کا کردار سنبھالیں۔ تعلیم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، ترقی انہیں نصیب ہوتی ہے جو ہمیشہ علم کے سفر کو جاری رکھتے ہیں۔
صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔ یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کے لئے بھیجئے گئے ہیں۔ ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ موت کے بعد ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے لئے باقی رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی زندگی کو نیک اعمال، اچھے کردار اور خدا کی رضا کے مطابق گزارنا چاہیے۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن انتقال کر گئیں۔ مرحومہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نانی جان تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔
منہاج یورپین کونسل زون 1 کے جنرل سیکرٹری عامر حسین کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات اور منہاج یونیورسٹی سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کا بنیادی مقصد قربِ الٰہی کا حصول ہے، اور یہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے۔ قرب الہیٰ کا حصول ایک مسلسل عمل ہے جس کا آغاز انسان کی نیت اور اس کے ارادے سے ہوتا ہے۔ یہ مقصد تبھی پورا ہو سکتا ہے جب انسان اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھال لے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے صدر اسلامک سپریم کونسل کینیڈا پروفیسر سید بدیع الدین سہروردی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی صدر علماء و مشائخ ونگ رابطہ کونسل پاکستان سمیت دیگر علمائے کرام بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مقامی دیموس ہال میں منعقدہ 29ویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات محبت، امن اور اخلاقیات کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مادی دور میں ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارنے کی اشد ضرورت ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ انسانیت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں جو ہمیں زندگی کے ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ آپ ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو میں اخلاق، عدل و انصاف، محبت و شفقت اور ہمدردی کی وہ روشن مثالیں موجود ہیں جو ہماری فلاح کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ذیلی مرکز تھیوا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صدر منہاج یورپین کونسل بلال اوپل، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن شیخ بابر شفیع، امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر علامہ محمد نواز ہزاروی، صدر یونان ارسلان خرم چیمہ، ناظم یونان چوہدری شہزاد اور دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے، یہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک امتیازی شان ہے، اس پر ایمان اور اعتقاد رکھنا انسان کو مسلمان بناتا ہے اور اس عقیدے کا انکار کرنا انسان کو نعمت اسلام سے محروم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس پر قطعی یقین اور اعتماد کے بغیر انسان مسلمان نہیں بن سکتا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فروغِ دعوت کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کے تمام طبقات تک تحریک کا پیغام پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا، یہاں تک کہ وہ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا نہ کر ڈالیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.