شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آسٹریلیا کے تنظیمی دورہ پر روانہ

میلبورن، سڈنی، بریسبین میں کانفرنسز سے خطاب کریں گے
ان کے خطابات کا موضوع وجود باری تعالیٰ، قرآن اور ماڈرن سائنس ہے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آسٹریلیا کے تنظیمی دورہ پر روانہ

لاہور(9 جولائی 2024ء)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ شیخ الاسلام 12 جولائی سے 4 اگست 2024ء تک آسٹریلیا میں مختلف اسلامک کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ شیخ الاسلام 12 سے 14 جولائی تک 3 روزہ الہدایہ کیمپ آسٹریلیا میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔ 20 جولائی کو میلبورن میں ”جدید سائنس اور وجودِ باری تعالیٰ“، 26 جولائی کو بریسبین میں ”ایمان اور جدید سائنس“، 4 جولائی کو سڈنی میں ”اللہ، ایمان اور ماڈرن سائنس“ کے موضوع پر تحقیقی لیکچرز دیں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا کہ شیخ الاسلام تحریک منہاج القرآن آسٹریلیا کی تنظیم اور آسٹریلیا میں مقیم مسلم کمیونٹی کی دعوت پر یہ تنظیمی وتربیتی دورہ کررہے ہیں جہاں وہ مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک کی مسلم یوتھ لادینیت کے فتنے کی زد پرہے اور دہریت کا زہر مسلم یوتھ کو فکری اعتبار سے اپاہج بنارہا ہے۔ آسٹریلیا کے دورہ کے حوالے سے شیخ الاسلام اللہ کے وجود، ماڈرن سائنس اور قرآن کے موضوعات پر تحقیقی خطابات کریں گے۔

اس تنظیمی دورہ کے موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ قادری، فضہ حسین قادری الہدایہ کیمپ آسٹریلیا کے مختلف سیشنز سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top