منہاج القرآن کے رہنماؤں کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

وفد نے گورنر پنجاب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا تحفہ دیا
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و تحقیقی خدمات کا معترف ہوں: گورنر پنجاب
وفد میں شہزاد رسول چوہدری، ڈاکٹر خرم شہزاد اور عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے

Leaders of MQi Met with-Governor Punjab Sardar Saleem Haider Khan

لاہور(11 جولائی 2024) منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔

ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنر پنجاب کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے وزٹ کی دعوت دی جس کی گورنر پنجاب ہامی بھرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کا تحفہ دیا۔ شہزاد رسول چوہدری نے گورنر پنجاب کومنہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بتائیں۔

وفد سے گفتگو کرتے وقت گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور روشن مستقبل اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سنتا ہوں اور ان کی علمی و تحقیقی خدمات سے بے حد متاثر ہوں اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، تحقیقی،تحریری اور تقریری خدمات کا معترف بھی ہوں۔

Leaders of MQi Met with-Governor Punjab Sardar Saleem Haider Khan

Leaders of MQi Met with-Governor Punjab Sardar Saleem Haider Khan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top