گوجرانوالہ: عوامی تحریک کا برما میں قتل عام کیخلاف مظاہرہ
ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور گوجرانوالہ کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو بند کیا جائے۔ برمی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت فوری طور پر برما کے سفیر کو طلب کرکے سفارتی تعلقات ختم کرے۔
رپورٹ: رفعت اشفاق چوھان۔ گوجرانوالہ
تبصرہ