منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ

سیلاب متاثرین کیمپ

منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، ان کے ساتھ منہاج القرآن لاہور کے رہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔

تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے علاوہ کراچی اور سمیت شمالی پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فتح جنگ، چک بھون، میر پور آزاد کشمیر، حسن ابدال، نوشہرہ، جہلم، عیسیٰ خیل، کلور کوٹ میں ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کیمپ

سیلاب متاثرین کیمپ

سیلاب متاثرین کیمپ

سیلاب متاثرین کیمپ

تبصرہ

Top