لاہور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کر دیا

مورخہ: 14 مارچ 2021ء

Dr Hassan Qadri inaugurate clinic

لاہور (14 مارچ 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث کارکنان کو بڑی تعداد میں جمع ہونے سے روکا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے احتیاط کے طور پر خطاب نہیں کیا، صرف فیتا کاٹا اور دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی حالیہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ایس او پیز کا خیال رکھ کر اس موذی وائرس کے نقصانات سے بچا جائے۔

مختصر افتتاحی تقریب میں حفیظ الرحمان، حاجی محمد اشفاق، ارشد بیگ، محمد صفدر، شیخ تیمور، حاجی محمد رفیق نے چیئرمین سپریم کونسل کو پی پی 153 میں خوش آمدید کہا۔ حفیظ الرحمان نے بریفنگ میں بتایا کہ منہاج ویلفیئر کلینک میں لیب، بلڈ کولیکشن اور ایمرجنسی مریضوں کیلئے خصوصی وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا اس کلینک کو نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top