سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ تقریبات کے پہلے روز بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ترقی کی پہلی سیڑھی ہے، اور بطور طالبعلم ہر لمحہ مطالعہ اور تحقیق میں صرف کرنا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام و حجۃ المحدثین کانفرنس کا انعقاد منگولیا پیلس جلو موڑ میں کیا گیا، جس میں مشائخ و علمائے کرام، سماجی و مذہبی رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ نے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 74ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
جھنگ: القادریہ جھنگ میں حسبِ روایت شیخ الاسلام ڈے کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک جھنگ نے کیا۔ یہ جھنگ والوں کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے کہ وہ اسی مقام پر قائد ڈے مناتے ہیں جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی ولادت ہوئی تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ ان کے کارکنان اور دنیا بھر میں قائم اسلامک سینٹرز میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹے گئے، سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، اور مقررین نے شیخ الاسلام کی تعلیم کے فروغ، اتحادِ امت، بین المسالک و بین المذاہب رواداری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 74 برس کے ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میںقائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔
چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے MES کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ بابر حسین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان، وابستگان، اراکین، محبان، کمیونٹی رہنماؤں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 74ویں سالگرہ پر 'یوم شیخ الاسلام' کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیرِ اہتمام منعقدہ شانِ مصطفیٰ ﷺ اور اتحادِ امت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ امت کے لیے کامل نمونہ ہے، جس میں اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں مواخاتِ مدینہ قائم کرکے عملی طور پر امت کو اتحاد اور یکجہتی کی تعلیم دی۔
لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو لائبریری میں منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اگر اللہ کی رضا چاہتے ہو تو کسی اللہ والے کے دل میں اپنی جگہ بنا لو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا کے حصول کی کنجی یہ ہے کہ جن سے اللہ راضی ہو گیا ہے، ان سے جڑ جاؤ تاکہ اللہ تم سے بھی راضی ہو جائے
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دمبالو، ماتلی، اور ڈگری کے تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام فورمز کے ذمہ داران و کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے درگاہ عالیہ حضرت شمس الدین شاہ جیلانی کرونڈی شریف، خیرپور میرس میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شبِ برأت کے موقع پر شبِ توبہ کے روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.