سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی کا 4روزہ تنظیمی دورہ مکمل کرکے حیدر آباد پہنچ گئے، کارکنان نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ اتحادِ اُمت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اتحادِ اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اتحاد صرف کانفرنسز اور تقریروں سے نہیں آتا بلکہ حقیقی اتحاد مل بیٹھنے اور عملی اقدامات سے ممکن ہوتا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈے کی مناسبت سے منعقدہ "بینائے اُمت سیمینار" میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے دورۂ مٹیاری کے دوران محمد علی وریا، شہباز احمد لطیفی، مرید حسین وریا، اور پروفیسر علی مراد بلوچ کی ملاقات۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور فکری و روحانی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحصیل بھٹ شاہ، ہالا، مٹیاری میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے کراچی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی ملاقات اور ان کے اعزاز میں عشائیہ، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسلامی اقتصادی نظام کے عملی نفاذ اور ملکی استحکام میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق معیشت کو استوار کرنا ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔
کراچی: CEO المواخات مائیکروفنانس کمپنی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کراچی میں المواخات مائیکرو فنانس کمپنی (AMCL) کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المواخات مائیکرو فنانس تحریک منہاج القرآن کا ایک فلاحی منصوبہ ہے، جو متوسط اور ضرورت مند طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیر سید فیروز شاہ قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ پر حاضری دی اور ان کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان سید محمد عمر فیروزی اور سید محمد عثمان فیروزی سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں منعقدہ "رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس" میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں مشائخ و علماء کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ و طلباء، منہاج کالج فار ویمن کی معلّمات و طالبات سے علم کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر خطاب، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علم نافع کیسے نصیب ہوتا ہے؟ علم سے محرومی کے 5اسباب؟ کے موضوع پر علمی و فکری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جاننے والوں اور نہ جاننے والوں کو برابر نہیں کہا
ریحانۃ الرسول، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے یومِ ولادت کی مناسبت سے 4 فروری 2025ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ذکرِ امام حسین علیہ السلام اور ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جو کہ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور المواخات مائیکرو فنانس کے چیئرمین بھی ہیں، نے اپنے کراچی وزٹ کے دوران چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، چیئرمین زہرہ (س) اکیڈمی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ان کے ادارے زہرہ (س) اکیڈمی میں ملاقات کی۔
کراچی: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 10 روزہ تنظیمی و تربیتی دورۂ سندھ کے لیے کراچی پہنچ گئے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سرپرست تحریک منہاج القران کراچی قاضی زاہد حسین، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، صدر TMQ کراچی مسعود احمد عثمانی، ناظم عتیق احمد چشتی نے قائدین و کارکنان کے ہمراہ ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
کراچی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کراچی میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی میں زیرِ تعلیم بچوں، تحریک منہاج القرآن کراچی کے ذمہ داران اور آغوش کے سٹاف ممبران کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت و سلامتی کے ساتھ درازئ عمر کے لیے دعا کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مختلف مذاہب کے مذہبی راہنماؤں اور سیاسی اکابرین سے خصوصی نشست میں "بین المذاہب رواداری اور انتہا پسندی کے خلاف اسلامی تعلیمات" کے موضوع پر گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.