سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
43ویں عالمی میلاد کانفرنس ﷺ میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے مصر سے تشریف لانے والے جلیل القدر شیوخ، قرّائے مصر، علمائے کرام، قرّائے کرام، نعت خواں حضرات اور تمام معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔
43ویں عالمی میلاد کانفرنس ﷺ سے سربراہ دارالاخلاص لاہور علامہ ڈاکٹر شہزاد مجددی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع محض ایک روایتی اجتماع نہیں بلکہ عالمی میلاد کانفرنس اب فرضِ کفایہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس، سیرت و کمالات کے ذکر اور آپ ﷺ کی محبت و نسبت کے فروغ کے لیے کی جانے والی ہر کاوش اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عظیم اہمیت رکھتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس ﷺ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وحدتِ امت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، صدر اور تمام منتظمین کو عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں منعقدہ 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس ﷺ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے صدر علامہ مفتی محمد زبیر فہیم نے کہا ہے کہ آج کی یہ عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس امتِ مسلمہ میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی شمعیں روشن کرنے اور محبتِ رسول ﷺ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مینارِ پاکستان لاہور میں منعقدہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں آن لائن شرکت، ان کی آمد کے موقع پر شرکاء نے کھڑے ہوکر پرشگاف نعروں سے اُن کا استقبال کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 43ویں سالانہ عالمی میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، علمائے کرام و مشائخ عظام اور تمام شرکائے کانفرنس کو مبارکباد پیش کی۔
لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِاہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ضیافتِ میلاد النّبی ﷺ کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی خطاب نشر کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے عالمِ اسلام کے معروف علمی مرکز جامعۃ الازہر الشریف (مصر) کے ممتاز علماء و اسکالرز کا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین، نظام المدارس پاکستان کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔
لاہور: نظام المدارس پاکستان کی تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ الازہر الشریف، مصر کے ممتاز علماء و اساتذہ کو خوش آمدید کہا، اور شیخ الازہر فضیلۃ الامام الاکبر ڈاکٹر احمد الطیب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
کونسل آف سینئر اسکالرز، الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے صدر فضیلۃ الشیخ الأستاذ الدكتور عباس عبد اللاه شومان نے نظام المدارس پاکستان کی تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہم اس پاکیزہ سرزمین میں میلادِ رسولِ اکرم ﷺ کی خوشی منانے اور اس عظیم علمی ادارے سے وابستہ ہونہار طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے جمع ہیں۔
فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور محمد عبد الدايم الجندي نے تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جامعۃ الازہر الشریف سے آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوئے ہیں کہ ایک ہی چھت تلے اور ایک ہی منہج پر متحد ہو کر زندگی بسر کرنے کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔
نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026ء مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ الازہر مصر کے ممتاز شیوخ، علمائے کرام، دینی تعلیمی بورڈز کے قائدین، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس 2026ء میں شرکت کے لیے مصر سے تشریف لانے والے ممتاز عرب شیوخ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، علمائے کرام اور مذہبی، علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
آغوش آرفن کیئر ہوم کے سینئر یونیورسٹی طلباء نے سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ کا انعقاد کیا۔ لاہور بھر کے مشہور نعت خواں حضرات اور آغوش کے طلبہ نے محفل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی بیان کی۔ تقریب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلباء کو سیرت النبی ﷺ کو اپنی زندگی میں اپنانے پر خصوصی توجہ دلائی اور جھوٹ نہ بولنے کی تلقین کی۔
لاہور: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر شبِ مدحت بسلسلۂ ضیافتِ میلاد النّبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیخ حمّاد مصطفیٰ المدنی القادری کا خصوصی خطاب بھی نشر کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.