حضرت امام حسینؑ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے: انجینئر محمد رفیق نجم

حق کا ساتھ دیتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا حسینیت ہے: نائب ناظم اعلیٰ
نوجوان شہدا کربلا کی مقدس زندگیوں کے مطالعہ کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں

Imam Hussain Conference Nankana

لاہور(23 جولائی 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسول ﷺ کے عمل و کردار سے ہر دور اور معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔حسینیت صبر، شکر، عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفی ﷺ کا نام ہے۔ نوجوان شہدا کربلا کی مقدس زندگیوں کے مطالعہ کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں اور ان نفوس قدسیہ کی فکر پر چلیں۔ ذکر امام حسینؑ کے ساتھ ساتھ ان کی پاکیزہ تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ حق کا ساتھ دیتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا حسینیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ میں ”پیغام سیدنا امام حسین ؑکانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، اسامہ مشتاق، چوہدری محمد یاسین سمیت تحریک منہاج القرآن ننکانہ کے ضلعی، تحصیلی رہنماؤں سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہاکہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو انمٹ، لازوال اور بے مثال ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top