منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم

تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 12 روزہ امدادی مہم کے دوران ساڑھے 3 لاکھ روپے جمع کیے۔ جو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی سیلاب سے متاثرہ مہم میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان پر مشتمل ایک ٹرک بھی نوشہرہ کے متاثرین سیلاب تک پہنچا دیا گیا ہے۔

امدادی مہم کے دوران منہاج یوتھ لیگ نے اسلام آباد میں دو مقامات بلیو ایریا اور پشاور موڑ پر کیمپس لگائے۔ ان کیمپس میں لوگوں نے متاثرین کے لیے بھرپور عطیات دیئے۔ اس کے ساتھ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے "امدادی واک" کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد کے بلو ایریا، میلوڈی فوڈ پارک، چتر پارک، مری مال روڈ، سپر مارکیٹ، ایف سکس، جناح سپر مارکیٹ ایف 6، جناح سپر مارکیٹ ایف 7، 9th ایونیو روڈ، اتوار بازاروں اور اسلام آباد کی دیگر مارکٹیوں میں ہر دکاندار کے پاس جا کر متاثرین کے لیے فنڈ جمع کیا گیا۔

واک کی امدادی مہم کے دوران عوام کو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی امدادی و فلاحی سرگرمیوں کا تعارف بھی کرایا گیا، جس سے لوگوں نے بہت سراہا۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے میں یوتھ لیگ کے کارکنان، منہاج القرآن اسلام آباد، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اسلام آباد اور اسلام آباد میں تحریک کے تمام فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور تعاون کیا۔

امدادی مہم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی طرف سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر احمد ذوالقرنین، نائب صدر کامران ناصر، کوآرڈینٹر منہاج یوتھ لیگ لیاقت علی، منہاج یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری راحیل باچا، حمزہ بٹ، بلال عباسی، مبشر رنداھاوہ، ضمیر چوہدری، حافظ نواز اور غلام احمد کو ایوارڈز دیئے گئے۔

ایوارڈز کی اس تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top