سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روح پرور اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القران انٹرنیشنل نے کہا کہ قرآن مجید میں سابقہ انبیاء کرام کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور کہانیاں بھی بیان ہوئی ہیں اور حضور نبی اکرمﷺ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی قرآن مجید میں وارد ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی راہنماؤں کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین راہنماؤں کی بے مثال اور شاندار دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تربیتی، تنظیمی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کوپن ہیگن، ڈنمارک: منہاج القرآن ویلیبی سینٹر میں بانی اراکین کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 250 سے زائد کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ MEC چئیرمین بلال اپل اور NEC چئیرمین قیصر نجیب نے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.