سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان (ہیڈ کوارٹر) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں فیز ٹو کے ذریعے 200 مستحق گھرانوں میں راشن پہنچایا ہے جبکہ تمام تر سرگرمی بغیر کسی تشہیر کے کی گئی تاکہ مستحق افراد کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔ یقیناً مخلوق خدا کی بھلائی سب سے بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی میں اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ یاسر ارشاد دیوان، مخدوم شہباز شاہ ھاشمی، محمد عمر چشتی، ملک محمد زمان اعوان، سعید احمد بخاری، محمد ندیم اور تحریک منہاج القرآن ملتان ہیڈ کوارٹر کی متحرک ٹیم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملتان کی طرف سے 300 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملتان میں زیرِ تعمیر جامع مسجد منہاج القرآن و ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر زبیر اے خان، یاسر ارشاد دیوان راؤ عارف رضوی و دیگر قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے پراجیکٹ کے قیام و تکمیل پر تحریک منہاج القرآن ملتان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کی معترف ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مخدوم پیر زوارالحسن چشتی نے سیمینار کی صدارت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے ہوتے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان پہنچ گئے، انہوں نے مقامی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار کسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا مذاق اڑائے۔ اللہ کے بعد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سپریم کورٹ 21 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اگر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نہیں ماننے تو پھر وہ کونسا فورم باقی رہ جاتا ہے جس کے فیصلے مانے جائیں گے؟
عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تختہ دار پر لٹکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں انصاف کی راہ سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکمرانوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں، فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہو چکی ہیں، اس جنگ میں فوج کے بعد صرف عوامی تحریک پوری جرات کے ساتھ آواز اٹھا رہی ہے، اس پارلیمنٹ کو تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے کی بھی توفیق نہیں ہو سکی، قاتلوں کی بنائی JIT نہ پہلے قبول تھی نہ آئندہ قبول کریں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی فوارہ چوک سے چوک نواں شہر تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں موجودہ نظام انتخاب کے خلاف شعور پیدا کرنا تھا۔ بیدارئ شعور طلبہ ریلی میں ملتان بھر کے تعلیمی اداروں سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ طلبہ کتاب اور قلم کے اسلحے سے لیس ہو کر ملک وقوم کی خدمت کو اپنا اشعار بنائیں۔ اس موقع پر ڈویژنل کو آرڈینیٹر اور دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے حصول پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد شروع کی، جس سے وہ قائد اعظم بنے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک ریاست بنایا، لیکن بدقسمتی یہ کہ آج باسٹھ، تریسٹھ سال کے بعد اس ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ جس سے یہ ملک کھوکھلا ہو گیا۔ قائد اعظم جب نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے تو اس وقت بھی مخالفین انہیں کافر اعظم کہہ رہے تھے۔ قائداعظم کو برطانوی سامراج کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔ عظیم بھائیو اور بہنو، آج اس ملک میں قائد اعظم کی جدوجہد جاری ہے، کیونکہ میرا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال کےخواب سے مختلف نہیں ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے
ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر میڈیکل کالجز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر فاروق ملک نے کہا کہ توہین آمیز فلم کی نمائش مذموم عمل ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مورخہ 13 جولائی 2012ء سے 23 جولائی 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویذن میں تنظیم سازی، اعتکاف کے ٹارگٹس اور تنظیم نو کی۔ ملتان ڈویژن میں انہوں نے شاہ رکن عالم ٹاؤن، موسی پاک شہید ٹاؤن، بوسن ٹاؤن، وہاڑی، میلسی ، خانیوال، عبدالحکیم، لودہراں اور کہڑورپکا کا وزٹ کیا، جبکہ بہاولپور ڈویژن میں حاصل پور، چشتیاں شریف، ہارون آباد، میکلوڈ گنج اور ڈونگہ بونگہ کا وزٹ کیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.