ملتان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیوں کے فیز ٹو میں 200 خاندانوں تک راشن پہنچا دیا

مورخہ: 13 مئی 2020ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے فیز ٹو کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیشہ مستعد ہے۔ اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک زما ن خان اعوان، راؤ محمد عارف رضوی، مصباح اسحاق، چوہدری جاوید بندیشہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ یاسرارشاد دیوا ن نے کہا کہ آج پوری دنیا کرونا وائرس کے باعث مشکل حالات سے گزررہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش لوگ بھی مستحقین کی صف میں شامل ہوچکے ہیں۔ ایسے حالات میں مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا کردا رادا کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں فیز ٹو کے ذریعے 200 مستحق گھرانوں میں راشن پہنچایا ہے جبکہ تمام تر سرگرمی بغیر کسی تشہیر کے کی گئی تاکہ مستحق افراد کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔ یقیناً مخلوق خدا کی بھلائی سب سے بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی میں اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top