منہاج القرآن ویمن لیگ کا پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی طرف انقلابی سفر

مورخہ: 18 مارچ 2014ء

چکوال: مرکزی ناظمہ ویمن لیگ راضیہ نوید عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوئے

منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجر خان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامز میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محترمہ راضیہ نوید نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ اس وقت مصطفوی کارکنان کو اپنی تمام صلاحیتوں کو مجتمع کرنے کی ضرورت ہے۔ حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہر آنے والا دن نئے چیلنجز لے کر آ رہا ہے لہذا کامل یقین کے ساتھ اپنی منزل کی جانب سفر ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عصر حاضر میں پاکستان کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا دینے کی آخری امید ہیں، اس لیے پوری قوم کو اس قیادت کے ساتھ اپنے تحفظ اور بہتر مستقبل کے حصول کے لیے صدائے انقلاب بلند کرنا ہو گی اور قائد کی آواز قوم تک پہنچانے کا فریضہ کارکنان کو ادا کرنا ہوگا۔

محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ ہم سب نے شیخ الاسلام کے پیغام کو سنا تو اس نے ہمارے دلوں پر اثر کیا اور ہم ان کے ساتھ اس انقلابی سفر میں شامل ہوئے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد کی آواز کو قوم تک خلوص نیت کے ساتھ پہنچایا جائے تاکہ لوگ جوق در جوق اس مشن کا حصہ بنیں اور انقلاب کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کر دیں۔ اپنی آنکھوں میں انقلاب کے چراغ روشن کریں اور یہ روشنی پاکستان کے طول و عرض تک پہنچا دیں۔

پشاور

مانسہرہ

چارسدہ

حویلیاں

ہری پور

ایبٹ آباد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top