اٹک: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ کارواں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ، حضرو اور اٹک کے زیر اہتمام پاکستان بچاؤ کارواں فوارہ چوک حضرو سے فوارہ چوک اٹک تک 09دسمبر 2012کو نکالا گیا۔ جس میں سینکڑوں طلبہ شریک تھے ، کارواں کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان رانا راحیل جاوید نے کی ، جبکہ دیگر قائدین میں سینئر نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف ، ممبر سنٹرل کیبنٹ وجیہہ الحسنین شاہ ، صدر ایم ایس ایم اٹک طلال شاہ ، صدر ایم ایس ایم کامرہ مجاہد اکبر، صدر ایم ایس ایم حضروفرحان وقاص شریک تھے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جودہ انتخابی نظام کینسر زدہ ہو چکا ہے اگر یہ سسٹم جاری رہا تو پوری قوم کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس کینسر زدہ سسٹم کی سرجری کے لیے ایک اچھے سرجن کی ضرورت تھی اور قو م کو مبارک ہو کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23دسمبر کو اس کینسر زدہ نظام کی سرجری کے لیے پاکستان تشریف لار ہے ہیں۔ 23دسمبر کوڈاکٹر طاہرالقادری موجودہ نظام کے متبادل ایک ایسا نظام دیں گے کہ جس کہ ذریعے ہر پاکستانی خوشحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کردے گی۔ طلبہ موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف بغاوت کردیں۔ انہوں نے کہا اس وقت پوری قوم کو دھوکہ دینے کا نام سیاست ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچانے پاکستان آرہے ہیں، مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو آمد سے قبل طلبہ کے ذریعے بیداری شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں گے اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں گے۔ملک کی تقدیر اس وقت دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے اس لیے بیرونِ ملک سے کوئی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں جس وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اس وقت پوری قوم کو بیوقوف بنانے کا نام سیاست ہے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

تبصرہ

Top