منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی طرف سے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کے اعزاز میں تقریب

منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تنظیم نے حافظ محمد اقبال اعظم کو جامعۃ الازہر سے حصول علم اور فراغت کے بعد ڈگری ملنے پر خوشی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم جوان دنوں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈنمارک آئے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ محمد نسیم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ منہاج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے منہاجینز جن کو براہ راست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد ہونے کا شرف ملا ان کی علمی میدان میں مثال نہیں ملتی، جہاں وہ علمی میدان میں پختہ ہیں وہیں اخلاق و کردار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اس موقع پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے آسٹریا تنظیم کے نیک جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے دورہ مصر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ جامعۃ الازہر میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی محنت اور شیخ الاسلام کی تعلیمات کے نتیجہ میں منہاج القرآن کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اثاثہ کی حفاظت کریں۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، امیر حفیظ اللہ قادری، جوائنٹ سیکرٹری منہاج یورپین کونسل محمد نعیم رضا اور منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ نے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو جامعۃ الازہر یونیورسٹی سے ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

Top