منہاج سنٹر ویانا آسٹریا میں بچوں کی دینی تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 26 نومبر 2011ء بروز ہفتہ دن 2 بجے بچوں کی دینی تعلیم اور قرآن پاک پڑھانے کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یہ کلاس ہرہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے مورخہ 26 نومبرکو بچوں اور بچیوں کو منہاج سنٹر ویانا میں دینی تعلیم اور قرآن پاک کا درس دیا۔ منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ دنوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ ہمارے طریقہ تدریس سے متاثر ہوکر بہت سے والدین نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

Top