آسٹریا: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

19 فروری کو دنیا بھر میں امت مسلمہ کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ نہایت سادگی سے گئی۔ منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں اس موقع پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب منہاج سنٹر کے سرپرست اور صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی زیرسرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم سے کیا گیا، ننھے قاری سید عبدالرحمٰن نے تلاوت کلام پاک جبکہ غلام مصطفی نعیمی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر خواجہ محمد نسیم نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی و بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ محمد نعیم رضا قادری نے شیخ الاسلام کی جلد صحت یابی اور طویل العمری کی خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام کی دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کی کاوش پر مشتمل ویڈیو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب کے مہمانان میں تحریک انصاف ویانا سے بابرفہیم خان، معروف صحافی چوہدری اعجاز، مسجد البلال سے سید باوا علی غضنفر، معروف کاروباری شخصیت الطاف جمال، پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان عامر نعیم، معروف نعت خوان شہریار خان، پاکستان سکالرز ویانا سے ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر حافظ نعمان، ڈاکٹرنورالدین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے منتظمین میں عمیر الطاف، چوہدری بلال چیمہ، سلیمان صدیق، زاہد غنی چوہان، زوہیب حسن، حافظ طاہر محمود، چوہدری فیصل ریاض، مرزا کاشف ابرار، ملک اعجاز رشید، سیف ممتاز، حمزہ، زبیر الطاف، محمد صدیق، عمر شہزاد، فضل الہی، عدنان علی، زاہد چیمہ، مدثر حسین اور چوہدری اشفاق مٹھا وغیرہ شامل تھے۔

رپورٹ: زاہد غنی چوہان، سیکرٹری میڈیا

تبصرہ

Top