تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام مورخہ 9 نومبر 2011ء بروز بدھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ظفر اقبال کاہلوں نے کی جبکہ خصوصی شرکت باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ضلعی کوآرڈینیٹر حاجی ڈاکٹر محمد اسلم اور چوہدری خالد جاوید ضلعی ناظم نشرواشاعت نے کی۔ دیگر مہمانوں میں حاجی عبدالغفور نائب صدر، چوہدری منیر، واجد نعیم مغل، واحد نعیم مغل، حکیم مقبول، قاری رمضان سعیدی، مبشر شاہ، عبدالستار، مدثر حسین مصفطوی، محمد رمضان بٹ، اقبال قادری، چوہدری مبشر، حفیظ قادری، رانا محمد ابرار محمد کاشف اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے کہا کہ اللہ کے کرم سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے امسال منہاج القرآن ہارون آباد نے بھی اجتماعی قربانی میں حصہ لیا جس کا گوشت علاقہ کے غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہاورن آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جس میں آپ حضرات سے کار خیر کے لیے اپیل کی جاتی ہے۔

ناظم ویلفیئر ہارون آباد باؤ عبدالمجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے اس سال اجتماعی قربانی کے حوالے سے مرکز کی طرف سے ملنے ہدف کو پورا کر لیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے دن رات کام کر کے اس ہدف کو پورا کرنے میں تحریک کا ساتھ دیا ہے وہ ان کی تحریک کے ساتھ دلی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس پر انہوں نے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام دیگر فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن ہارون کی ٹیم، منہاج القرآن یوتھ لیگ ہارون آباد اور ایم ایس ایم ہارون آباد نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: واحد نعیم مغل

تبصرہ

Top