منہاج القرآن یوتھ لیگ بہاولپور اور درس عرفان القرآن کمیٹی کا قیام

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، صدر ایم ایس ایم عمر فاروق نے مرکزی نائب صدر منہاج القران یوتھ لیگ امجد جٹ اور صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس کے ہمراہ بہاولپور کا دورہ کیا۔ یہ دورہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس کی ہدایت پر ہوا۔ بہاولپور پہنچنے کے بعد صوبائی نائب امیر راؤ اسحاق، علامہ حامد سعیدی، صوفی محمد افضل صابری اور علامہ ارشاد شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر منہاج القران یوتھ لیگ چوہدری امجد جٹ نے حالات حاضرہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو مصطفوی مشن کا پیغام دیا۔

چوہدری قمر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عہد حاضر میں جدید تقاضوں کے مطابق اسلام کا صحیح تصور منہاج القرآن نے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی مشن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے صحابہ کرام کے جذبوں جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔

صوفی محمد افضل صابری نے کہا کہ لودہراں میں دروس عرفان القرآن نے جو دھوم مچائی ہے، اس کے بعد اب ہم بہاولپور میں بھی اس کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں رانا محمد ظاہر نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام میں دروس عرفان القرآن کے لیے عرفان القرآن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں منظور صابری، حافظ شیراز، عرفان کانجو، فہد غوری، اسد مقبول، حسنین گجر، منظر اسلام، راشد صابری کو شامل کیا گیا۔ بہاولپور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نئی باڈی بھی بنائی گئی، منتخب عہدیدران میں صدر عثمان مانی، نائب صدر رانا بابر، جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور انفارمیشن ناظم محمد عابد شامل ہیں۔

تبصرہ

Top