تحریک منہاج القرآن (بہاولپور) کے زیر اہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

مورخہ: 25 جون 2012ء

مورخہ 23 جون 2012 کو تحریک منہاج القرآن بہاولپور نے بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں احمد حسن فاروقی نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔

 

امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ سرمایہ دارانہ نظام ہے۔ اس نظام میں کرپٹ لوگ ہی اسمبلیوں میں جاسکتے ہیں۔ موجودہ نظام ظلم، نا انصافی، اقربا پروری، رشوت ستانی اور استحصال پر مبنی ہے۔ اس نظام میں پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا نہیں کر سکتے۔ صر ف جاگیر دار، بدکردار اور سرمایہ دارانہ سوچ کے حامل چند خاندان ہی ملکی تقدیر کے مالک بنے ہوئے ہیں۔ ہم پر لازم ہے آزادی اظہار رائے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹ اور استحصالی نظام کے خلاف پر امن جدو جہد کرنے کے لئے قوم کو بیدارئ شعور کا پیغام مؤثرانداز میں پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو مینار پاکستان پر 20 لاکھ سے زائد لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔ 4 نومبر فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کا مقبول ترین لیڈر کون ہے۔ قوم حقیقی تبدیلی کے لئے کس جماعت اور قائد کے ساتھ ہیں۔ چوہدری سہیل کامران ایڈوکیٹ، مطلوب سعیدی و دیگر قائدین نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔

رپورٹ : عتیق چوہدری

 

تبصرہ

Top